Topics

سرخ رنگ کامٹکا دیکھنا


سلمیٰ پروین، لطیف آباد۔ باجی کے گھر میں ایک  رشتہ دار خاتون سرپر سرخ رنگ کامٹکااٹھائے ہوئے کسی سے بات کررہی ہیں۔ خوشی کا سماں ہے۔ گیٹ کھولا باہر کوئی کھڑا تھا بھائی سے کہا ان صاحب کی مدد کرنی چاہئے ۔ کمرے میں ایک قلعی کی ہوئی پتیلی تھی۔

 

تعبیر: بے چینی، پریشانی،ضد اور جائز و ناجائزاپنی بات منوانے کے نقوش خواب میں موجود ہیں۔ شوگر اور بلڈ پریشر کا معائنہ ضروری ہے۔ بیماری کی وجہ خون میں خرابی ہے علاج ہونا ضروری ہے۔۔ قلعی کی ہوئی پتیلی دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ طبیعت بیماری سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ صفائی ستھرائی کا اہتمام صحت کے لئے از بس ضروری ہے۔ خواب میں ایسے الجھے ہوئے خیالات ہیں جو آج کل گھروں میں عام ہیں۔ جب منفی خیالات آئیں تو ان کو رد نہ کریں مگر توجہ بھی نہ دیں بلکہ انکو گزر جانے دیں یعنی ان خیالات میں نہ رکیں نہ انہیں جھٹکیں بلکہ توجہ دوسری طرف لگالیں۔

اسباق اور مراقبہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ  یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔نو(9) کے ہندسہ والی انگوٹھی بنواکر پہن لیں اور دس روپے خیرات کردیں۔ رات کو انگوٹھی اتار کرپانی میں ڈال دیں اور صبح وہ پانی پی لیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.