Topics

بچے گود میں دیکھنا


ذ ط، سرجانی۔ خواب میں دیکھا کہ میری گود میں تین بچے ہیں دو کی عمر دس سے گیارہ سال اور ایک چار پانچ مہینے کا ہے میں پہاڑ پر چڑھ رہی ہوں وہاں کسی بزرگ کا     مزار ہے۔ مزار میں سے آواز آتی ہے کہ یہ  دوا استعمال   نہ کرو تمہارے لئے نقصان دہ ہے۔ہاتھ میں وہی گولیاں ہیں۔

 

تعبیر: آپ نے جو دوائیں استعمال کی ہیں ان میں کوئی دوا ایسی ہے جس کا ری ایکشن (Reaction) ہوتا ہے۔ معالج سے بلڈ پریشر کی دوا کے بارے میں بات کریں۔ جسم اگر فربہ ہے تو معالج کے مشورہ سے ایکسرسائز کریں۔ غذا چارٹ کے مطابق کھائیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پریشانی کی بات نظر نہیں آتی۔ پرہیز اور قواعد کے مطابق ورزش ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.