Topics

جوتے بہن کو دینا


یاسمین بیگم ۔ کراچی :میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے گھر جارہی ہوں اور خالہ کے گھر کے قریب ایک نیا مکان بن رہا ہے جس کی صرف دیواریں تھوڑی تھوڑی اٹھی ہیں ۔ میں جب اس گھر کے قریب پہنچی تو میں نے دیکھا کہ وہاں دو جوڑے جوتے کے پڑے ہیں ۔ میں نے دل میں خیال کیا کہ ان دونوں جوتوں کو میں اٹھالوں اور گھر لے جاؤں ۔ ایک اپنی خالہ زاد بہن کو دے دوں گی اور دوسرا میں خود پہن لوں گی ۔ میں نے دونوں جوتے اٹھالئے اور خالہ کے گھر لے گئی ۔ ایک میں نے اپنی خالہ زاد بہن کو دے دیا اور دوسرا اپنے لئے رکھ لیا ۔ میری خالہ زاد بہن نے مجھے بتایا کہ کل تمہیں میرے بھائی نے دیکھا تھا ور امی نے بھی دیکھا تھا میں نے کہا دیکھا ہوگا۔ میں نے انہیں نہیں دیکھا اور پھر میں سوچنے لگی کل مجھے میرے خالہ زاد بھائی ملے تھے اور میں نے انہیں دیکھ کر شرم سے اپنا سر چھپالیا تھا کہ کہیں یہ مجھے پہچان نہ جائیں پھر آنکھ کھل گئی۔عرض ہے کہ خالہ زاد بہن اور میرے تعلقات اچھے نہیں ہیں ۔

تعبیر :آپ کی خالہ زاد بہن سے آپ کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے اور ان کے ذریعے آپ کوکوئی خوشی حاصل ہوگی ۔

تجزیہ :آپ کا خالہ کے گھر کی طرف جانا اور راستے میں نیا مکان بنتا ہوا دیکھنا ۔آپ کے دلی جذبات کا آئینہ دار ہے ۔ دونوں جوتوں کو اٹھانا اور ایک خالہ زاد بہن کو دینا ۔ اس بات کی علامت ہے کہ اگر آپ اس معاملہ میں مشرقی شرم و حیا کی حدود میں رہ کر بھی اپنا دلی مدعا بیان کردیں تو حالات آپ کے موافق ہوں گے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.