Topics
–، کراچی: بڑے
میدان میں ٹولیوں کی شکل میں لوگ باتیں کررہے ہیں۔ مشہور لوگ بھی نظر آئے۔ کسی سے
کہتا ہوں کہ بھئی اذان دوگے تو لوگ ایک جگہ جمع ہوں گے۔
تعبیر: مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاؒ کا
ارشاد ہے،’’روحانی علوم میں سیاست نہیں ہے۔ روحانیت ایک علم ہے جو فریب ِنظر سے
پاک ہے۔‘‘
آپ اندر میں یقین کی دنیا روشن کیجئے۔ انشاءاللہ پریشانیاں
ختم ہوجائیں گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.