Topics

بندوق میں گولی نہیں تھی


کامران، عید گاہ: جس جگہ سورہاہوں وہاں دو کالی بلیوں میں سے ایک نےمجھ پر بندوق تان لی ۔ خواب میں آنکھ کھلی۔ میں نے اس کی گردن پکڑلی کھال ڈھیلی ہونے کے ساتھ ساتھ نرم و ملائم تھی۔ بندوق کھول کر دیکھی تو پتہ چلا کہ اس میں گولیاں نہیں ہیں۔ بلیوں کو آزاد کردیا۔

 

تعبیر: خواب میں آپ کے ذہن میں موجود ایسی دو خواہشات کی نشان دہی کی گئی ہے جن کو بہت اہمیت دی گئی۔ ایک خواہش شیخ چلی کا خواب ہے، اس سے ذہن ہٹالیا جائے۔ کوشش پر نگاہ ہونی چاہئے کیوں کہ پہلے سے نتائج کو اخذ کرلینا خوف پیدا کرکے نتائج میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔

 

تجزیہ: دو اہم خواہشات دو بلیوں کی صورت میں ہیں ۔بندوق سے حملہ کرنا لیکن اس میں گولی نہ ہونا اشارہ ہے کہ ہوائی قلعے بنائے جاتے ہیں۔ جانور کی گردن پکڑنا پھر اسے آزاد کرنا نصیحت ہے کہ کوشش میں وقت زیادہ لگایا جائے اور بے معنی باتوں سے پرہیز ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.