Topics

تین اژدھوں کے درمیان کوئی سفید چیز ہے


عامر ادریس ، کینیڈا۔ خواب میں مسہری پر لیٹا ہوں ۔ سر کی طرف سے آواز آنے پر دیکھا کہ چمک دار جلد کے حامل تین اژدھوں کے درمیان کوئی سفید چیز ہے۔ میں بیگم سے مشورہ کرتا ہوں کہ کیا کریں۔ فیصلہ کیا کہ اژدھوں کو جانے دیاجائے کیوں کہ حملہ کرنے سے جوابی حملے کا خطرہ تھا۔

تھوڑی دیر میں تینوں اژدھے کسی طرف چل دیئے اور سفید چیز خرگوش تھی جو ان سے الگ ہوگیا۔ ایک اژدھا اچانک ہڈیوں کی صورت میں نظر آیا۔ میں حیرت سے دیکھ رہا تھا۔ ہڈیوں میں حرکت ہوئی، وہ میری طرف تیزی سے بڑھیں اور نظروں سے اوجھل ہوگئیں۔

 

تعبیر: اژدھا اور ان کے درمیان سفید شے انتشار اور اختلاف کا تمثل ہے جو خاندان میں موجود ہے۔ سفید خرگوش اس فائدے کا تمثل ہے جو اہل خانہ کی طرز فکر کانتیجہ ہے۔اژدھے کی ہڈیوں میں تبدیلی اور سفید چیز خرگوش نظر آنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاندان کے لوگ جو بات کہتے یا مشورہ دیتے ہیں، وہ آپ کی رائے کے مقابلے میں زیادہ صحیح ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.