Topics

گاڑی کھائی میں


نام شائع نہ کریں، کراچی۔ تنگ راستہ پر گاڑی ڈھلوان سے اتر رہی ہے۔ ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہوں اور توجہ گاڑی پر ہے کہ کھائی میں نہ گرجائے کیوں کہ ڈرائیور لاپروائی کررہا ہے۔ ایک دو دفعہ گاڑی لڑکھڑائی، ڈرائیور کو ٹوکا مگر اس نے سنی ان سنی کردی۔ آخرکار گاڑی دائیں طرف کھائی میں گرگئی اور کچھ نظر نہیں آرہا کہ کہاں ہوں۔ ڈر سے آنکھ کھلی تو خیال آیا کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔

 

تعبیر: کوئی فیصلہ ایسا ہوا ہے جس میں پریشانی کے خاکے زیادہ ہیں۔ پریشانیوں کی نشان دہی کا طریقہ یہ ہے کہ آپ خود سوچیں کہ کن خیالات کا ہجوم رہتا ہے جس میں شیطانی وسوسہ زیادہ ہے۔ ایسے خوابوں کو رویائے کاذبہ کہتے ہیں لیکن خواب دیکھنے والے کے لئے نصیحت ضرور ہوتی ہے۔ کثرت سے یاحیی یاقیوم کاورد کریں اور اپنا محاسبہ کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.