Topics
تاج بی بی، سنگلاھل۔کسی آدمی کا پلاسٹک کے پائپ سے
آپ کو نہلانا اور غسل کرتے وقت شرم سے سمٹنا اور پھر دو آدمیوں کا آپ کو آپ کے
سراپا کو غور سے دیکھنا اور آپ کلاس فیلو کا یہ دیکھ کر حیران ہونا کہ آپ برہنہ
بیٹھی ہیں یہ اس بات سے متعلق نقوش ہیں کہ آپ کو کسی صاحب نے سبز باغ دکھایا ہے۔
آپ ہرگز اس کی باتوں میں نہ آئیں ورنہ بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.