Topics

دوست کے ساتھ نہر پہ


عثمان غنی ، میر پور خاص ۔جنگل میں ایک نہر کے اندر میں اور میرا ایک دوست نہا رہے ہیں ۔ نہاتے وقت یہ فکر لاحق ہو گئی کہ واپس کیسے جائیں گے ۔ سامنے ریل کی پٹری ہے اس پر سے ریل گزرتی ہے ا ور آخری ڈبہ کسی طرح گاڑی سے الگ ہو جاتا ہے ۔ جس سے یہ امید بندھتی ہے کہ انجن اس ڈبہ کو لینے کے لئے آئے گا ۔ انجن آتا ہے تو میں اس کے ساتھ لٹک جاتا ہوں اور قریبی اسٹیشن پر اتر جاتا ہوں ۔

 تعبیر:دوست کے ساتھ نہر میں غسل کرنا اور پھر اس کو چھوڑ کر انجن کے ساتھ لٹک جانا ، اس طرف اشارہ ہے کہ دوست کے ساتھ کسی بھی قسم کی توقعات وابستہ کی گئیں تو ان کے پورا ہونے کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.