Topics

دو رنگ کی جوتیاں


ن س،روالپنڈی ۔ میں اکثر اپنے آپ کو خواب میں ننگے پاؤں دیکھتی ہوں۔ میں کہیں جا رہی ہوں گھر سے نکلتے وقت خیال نہیں رہتا بازار میں جا کر دیکھتی ہوں کہ میں ننگے پاؤں ہوں۔ یا پھر دو رنگ کی جوتیاں میرے پاؤں میں ہوتی ہیں۔ زیادہ تر ننگے پاؤں دیکھتی ہوں۔ یہی خواب میں بار بار دیکھ چکی ہوں۔

 تعبیر: ضمیر اور شعور کی کشمکش خواب میں نمایاں ہے۔ آپ کو خود یہ پتہ نہیں ہے کہ آپ چاہتی کیا ہیں؟ زائد باتوں میں وقت ضائع ہو جاتا ہے اور ذہنی صلاحیتیں زمین سے ارتھ ہو جاتی ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.