Topics

جہاز کا سفر


شائستہ۔ خواب میں دیکھا کہ ابو کے ساتھ ناروے جارہی ہوں۔ جہاز اڑتے ہی بے خبر ہوگئی۔ جب آنکھ کھلی تو کمرے میں تھی، یعنی سفر کا سارا وقت ہوش نہیں تھا ۔راستہ کی خبر نہ ہوئی۔اتنے میں خیال آیا کہ میں کہاں ہوں تو کھڑکی کھول کر باہر جھانکا۔ باہر کا منظرجانا پہچانا نہیں تھا، لگا کہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔

ابو سے پوچھا، ہم کہاں ہیں؟

انہوں نے بتایا، ناروے میں ہیں ۔

 

تعبیر: خواب کی تعبیر آپ کے باہر جانے کے ارادوں کی تائید اور نوید ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.