Topics
ہاجرہ، کراچی۔ دیکھا ساحل پر ایک بہت بڑا کالا ناگ قریب آکر اشارہ کرتا ہے لیکن
میں سمجھ نہیں پائی۔ پھر دوبارہ متوجہ کرتا ہے ۔اس اشارہ پر غور کیا تو دیکھا کوئی
ایک ڈوبتے شخص کو بچانے کی کوشش کررہا ہے اور اس شخص کو نکالنے کے لئے بہت محنت
کرنی پڑرہی ہے جو کہ اکیلے اسکے بس کا کام نہیں ہے۔ ہماری سمجھ میں آیا کہ سانپ
اشارہ کررہا ہے :اس شخص کو بچاؤ ۔
تعبیر: خون سے متعلق کوئی بیماری ہے جو وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے، دوباتیں
ہوسکتی ہیں۔ غذائی بے احتیاطی کی خواب میں نشانی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بلڈپریشر کا مرض
ہو ۔ احتیاط، پرہیز اور غذاؤ ں میں تبدیلی نہ ہوئی تو خدانخواستہ یہ مرض نقصان دہ
ہوگا۔ خواب کا اشارہ خون کے متعلق بیماری کا ہے علاج اور پرہیز ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.