Topics

باورچی خانہ


ن۔ ۱ ، کراچی: کوئی ماورائی مخلوق پریشان کررہی ہے۔ٹی وی بند کیا تو وہ خود بخود کھل گیا۔ میں نے زیادہ دھیان نہیں دیا۔ امی ابو بھی گھر میں موجود ہیں۔ جیسے ہی باورچی خانے میں داخل ہوئی، میرے الٹے ہاتھ کی طرف ایک چھری ہوا میں معلقّ تھی جسے پکڑ کر کاؤنٹر کی طرف پھینکا۔ چھری مڑ کرمیری طرف آئی۔ مجھے چوٹ نہیں لگی مگر میں ڈر گئی اور مرشد کریم کو آواز دی۔ میں نے اَن دیکھی مخلوق سے حفاظت اور بھگانے کے لئے یا حی یاقیوم پڑھنا شروع کر دیا۔

تعبیر:صاحب ِخواب اور ان کے اہل ِخانہ کو غذا میں پرہیز کرنا چاہئے۔ گھر میں ناقص نمک زیادہ استعمال ہونے کی مثالیں موجود ہیں۔

 دوسری بات یہ ہے کہ گھر میں صفائی کا معیار ناقص ہے۔ برتن میں پلیٹوں کے اندر اور باہر چکنائی سے جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔ برتن دھونے کے بعد دھوپ میں رکھئے اور استعمال کرنے سے پہلے سفید کپڑے سے صاف کر لیا کیجئے۔ رہی بات جن بھوت کی تو یہ سب وسوسے ہیں جو ناقص غذا اور بازاری کھانے استعمال کرنے کی وجہ سے آسکتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.