Topics

عجائب گھر اور چاندی کے سکّے


 سیما زریں ، حیدر آباد۔ میرے بڑے بھائی مجھے دو چاندی کے سکّے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم ان جیسے دو سکّے عجائب گھر سے لا دو۔ میں تمہیں دو پیپر جو ہونے والے ہیں امتحان سے پہلے لا دوں گا۔ اس کے بعد میں ایک عمارت میں جاتی ہوں اور ہر طرف شوکیس میں دیکھتی ہوں مگر سکوں کا شوکیس کہیں نظر نہیں آتا۔ اتنے میں زلزلہ آجاتا ہے اور سارا عجائب گھر ٹوٹنے لگتا ہے۔

 تعبیر: یہ خواب دل کی کمزوری سے متعلق ہے۔ آپ کا دل کمزور ہے کسی ہوشیار معالج سے رجوع کرکے کوئی مقوی دل دوا استعمال کیجیئے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.