Topics

بلی میرے سر پر پھونکیں مارتی ہے


فضل الرحمن فاضل( میانوالی )خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ رات کا سماں ہے اور میں نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں۔ یعنی خواب درخواب کی باتیں ہو رہی ہے بیدار ہوتے ہی میرے دماغ میں سائیں سائیں کی آوازیں آتی ہے اور کوئی قوت دماغ کو اوپر لے جانے کی کوشش میں مصروف عمل ہو جاتی ہے ۔یہ قوت اندرونی ہوتی ہے میں پریشان ہو کر پانی پیتا ہوں اور ایک گڑیا کہتی ہے کہ اگر تم بلی سے دماغ کو دم کراؤ تو یہ ٹھیک ہو جا ئےگا۔ سامنے دیکھتا ہوں تو بلی نظر آتی ہے اسے سر دم کرنے کو کہتا ہوں تین دفعہ بتانے پر وہ میری بات سمجھتی ہے پھر میرے سر پر پھونک مارتی ہے اور مجھے آرام آ جاتا ہے بلی کے پاؤں میں بڑے بڑے جوتے ہوتے ہیں پھر بلی کچھ عمل پڑھ کر گڑیا کی طرف پھونک مارتی ہے تو گڑیا کے پیروں سے جوتے غائب ہو جاتے ہیں وہ پریشان ہو جاتی ہے مگر میری منت سماجت کرنے سے بلی اسے جوتے واپس دلا دیتی ہے یہ سب کچھ گزرنے کے بعد میں گڑیا سے خلوص اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔اور اسی دوران جب سامنے دیکھتا ہوں تو میری والدہ مجھے غور سے دیکھ رہی ہوتی ہے میں شرمندہ ہوجاتا ہوں مگر جلد ہی شرمندگی غائب ہوجاتی ہے اور میں بستر پر آکر دوبارہ سوجاتا ہوں ۔

تعبیر:خواب اندرونی کیفیات و وردات پر مرتب ہوا ہے بلی کوشش اور جدوجہد کا سبب ہے اور گڑیا آپ کے اندر روحانی صلاحیتوں کی تصویر ہے ۔ جوتے غائب ہونے کا مطلب ہے کہ کوششوںیں کمی اور نقص ہے ۔ بلی کا دم کرنا یہ ظاہرکرتا ہے کہ صحیح سمت میں جدوجہد اور ذہنی یکسوئی کے ساتھ تصور شیخ کیا جا ئےتو کامیابی دور نہیں ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مارچ83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.