Topics

خواب دیکھایاحقیقت


یمنٰی، گلشن اقبال : ایسا لگا کہ میں خواب نہیں، حقیقت دیکھ رہی ہوں ۔ دماغ میں اطلاعات  وارد ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے میں حقیقت جان گئی ہوں اور اب میں صاحب ِعلم بن چکی ہوں لیکن آنکھ کھلتے ہی کوئی بات یاد نہیں رہتی۔

 

تعبیر:آدمی کا دماغ گراموفون کے ریکارڈ کی طرح ہے جو سوتےجاگتے، چلتے پھرتے، کھاتے پیتے مستقل مصروف رہتا ہے۔ خواب کے بنیادی کردار دو ہیں ۔ ایک میں ابہام اور وسوسوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ جو کچھ آدمی بیداری میں کرتا ہے، اس کا عکس دماغ کی اسکرین پر نمایاں ہوتا ہے۔ خیالات کا دوسرا رخ یقین پرقائم ہے۔ یقین اور ابہام بیک وقت دو ریکارڈ ہیں۔ یقین کی دنیا روشن ہے جب کہ شک اور وسوسوں کی دنیا یقین کے برعکس ہے ۔آدمی اچھے کام کرتا ہے تو اچھائی کا ذرّہ ذرّہ ریکارڈ ہوتا ہے۔ اس ریکارڈ   سے آدمی کو سکون، خوشی، یقین اور امیدیں منتقل ہوتی ہیں ۔ دوسرا رخ بے یقینی ہے جو ایک پورا نظام ہے۔ بے یقینی کی بنیاد شک ہے شک شیطانی عمل ہے۔ اس عمل سے آدمی پریشان رہتا ہے جب کہ یقین کی دنیا دل میں سکون، امید اور خوف سے آزادی ہے۔ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے،

 ’’آپ کیا سمجھے کہ علیین کیا ہے ؟‘‘

 علیین راحت و آرام، چین و سکون، اطمینانِ قلب، خوشی، اﷲ کا قرب، اﷲ کے محبوب آخری نبی حضرت محمد ؐ کے ارشادِ عالی پر عمل کرنا ہے۔ اس کے برعکس شک، وسوسہ، ڈر، خوف اور بے یقینی دنیا کاشجرہ ہے۔ ارشادِ باری ہے،

’’آپ کیا سمجھے سجین کیا ہے ؟‘‘

 آسائش و آرام ہوتےہوئے سکونِ قلب سے محرومی ، بے یقینی، بد حالی اور خوف کے نقوش ہیں۔ اللہ کے دوستوں کو غم و خوف نہیں ہوتا ۔

آپ نے خواب میں زندگی کے اعلیٰ رخ کو دیکھا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.