Topics

باپ دادا اورننھیال کی گاڑی


جنید افضل، منڈی بہاءالدین: انتقال کے بعد والدہ تقریباً دو ہفتے کے دوران ایک سے زیادہ مرتبہ خواب میں آئیں۔ پہلی دفعہ ملنے پر فرمایا کہ باپ دادا اورننھیال کی گاڑی چھوڑ کر کہیں اور چلے جاؤ ۔ دوسری بار وہیل چیئر پربیٹھی نظر آئیں مگر چہرے کی شباہت ہمشیرہ جیسی تھی۔

 تعبیر: ہر خاندان کی زندگی مختلف ہوتی ہے لیکن کچھ اﷲکے بندے ایسے ہیں جن کو خواب کے ذریعے راہ نمائی ملتی ہے ۔آپ نے خواب میں جو دیکھا، وہ ماضی کے حالات کی فلم ہے۔ قطع نظر اس کے کہ حالات کیسے ہیں اور کیا ہیں، خود غرضی کا احساس ہوتا ہے۔آپ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں اور ان حالات پر غور کریں کہ دوسری جگہ جانے کی وجہ کیا ہے؟ انشاءاﷲ، وجہ سامنے آجائے گی۔عمل کرنا نہ کرنا آپ کی صوابدید پر ہے ۔ وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا ورد کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.