Topics

راستہ بھول جاتا ہوں


ج،ع، نوشہروفیروز: خواب میں اکثر دیکھتا ہوں کہ میں کہیں جا رہا ہوں لیکن مجھے راستہ نہیں ملتا۔ کبھی راستہ بھول جاتا ہوں اورکبھی دوسرے راستے پر چلا جاتا ہوں۔

تعبیر: آپ کا ذہن انتشار،بے یقینی اور وسوسے آنے کی وجہ سے یکسو نہیں ہوتا ۔آپ کا وقت منتشر خیالات میں گزر تا ہے۔

 علاج یہ ہے کہ پابندی کے ساتھ پانچ وقت نماز پڑھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔ انشاءاﷲ، اﷲکے فضل وکرم سے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء) 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.