Topics

کتوّں نے گھیر کر حملہ کیا


سلمان: چھوٹی بیٹی ساتھ ہے۔ کتوّں نے گھیر کر حملہ کیا۔ آیۃ الکرسی پڑھی پھر مدد کے لئے کسی کو پکارا۔ آنکھ کھل گئی۔پہلے بھی کئی دفعہ خواب میں کتےّ حملہ کرچکے ہیں۔ ان خوابوں کے بعد بیٹی کی ذہنی صحت ، گھر کے ماحول اور آپس کے تعلقات میں خرابی در آئی ہے۔

 تعبیر: آپ نے خواب کی تعبیر خود لکھ دی ہے۔ گھر میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی پروا نہیں کی جاتی۔ نتیجے میں بیماری (مثلاً بخار، نزلہ وغیرہ) کے ساتھ ذہنی توتکار ہے جس سے گھر کا ماحول اذیت ناک ہوجاتا ہے۔ ناقص غذاؤں کا استعمال بھی زیر بحث آتا ہے۔ حفظان ِصحت کے اصولوں کو پیش نظر رکھئے، صاف ستھرے کھانے کھایئے اور گھر میں صفائی کا بطور خاص خیال رکھئے۔ جالے ہوں تو ان کو صاف کیا جائے۔ چیخ کر اور اونچی آواز میں بات کرنے سے گریز کیجئے ، ایک دوسرے سے الجھیں نہیں، دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھئے ۔ جو لوگ غصہ پی جاتے ہیں اور معاف کرتے ہیں، اللہ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ انشاء اللہ کام یابی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.