Topics

گھر میں صفائی کرتے ہوئے دیکھا


شفق، منڈی بہاءالدین: چاروں طرف تاحدّ نظر درخت ہیں۔ کھلے میدان میں چارپائی پر بیٹھی ہوں کہ نہ جانے کہاں سے شیرآیا اور میری طرف بڑھنے لگا۔ میرے ہاتھ پیر سن ہوگئے اور بھاگنے کے قابل نہ رہی۔ اللہ تعالیٰ سے حفاظت کی دعا مانگتے ہوئے چادر اوڑھ کر لیٹ گئی۔ شیر قریب آیا، چادر کا ایک سرا منہ میں لیا۔ چادر سونگھی پھر خود ہی وہاں سے چلا گیا۔ اس کے علاوہ کئی مرتبہ خود کو گھر میں صفائی کرتے ہوئے دیکھا۔ گھر ہر بار الگ روپ میں نظر آیا۔

 تعبیر: گھر میں صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو جراثیم کی افزائش ہوتی ہے ۔ صفائی نہ ہونے سے دماغ بوجھل ہوتا ہے جس کااثر بینائی پر پڑسکتا ہے۔ کتاب پڑھنے کے دوران یا ٹی وی دیکھتے ہوئے مناسب فاصلہ نہ رکھا جائے تو بھی نظر کمزور ہوسکتی ہے ۔ بینائی کے سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.