Topics

آم


طاہرہ، سیالکوٹ۔ خواب میں دیکھا کہ شوہر اور بچوں کے ساتھ کراچی آئی ہوں۔ رات کے وقت شوہر آکر پوچھتے ہیں کچھ چاہئے اتنے میں قریبی سڑک پر آم والا آواز لگاتا ہے۔ شوہر آم خریدنے جاتے ہوئے فوراً واپس آکر کہتے ہیں کہ ایک اللہ والے کی خدمت میں حاضری نصیب ہوئی تھی، انہوں نے آم دیئے تھے۔ یہ کہہ کر بیگ سے تین خوش نما اور تازہ آم نکال کر مجھے دیئے۔ ایک ایک آم دونوں بیٹوں کو اور ایک شوہر کو دیتی ہوں تو وہ واپس کرکے کہتے ہیں کہ یہ بزرگ نے تمہارے لئے بھیجا ہے۔

 

تعبیر : اس خواب میں سعید اولاد کی شہادت ہے ۔ ماں باپ کا فرض ہے کہ بچوں کی صحیح تر بیت کریں ۔ طریقہ یہ ہے والدین خود اپنی تربیت پر توجہ دیں مثلاً دل آزاری نہ کریں ، پیٹھ پیچھے برائی نہ کریں ، میاں بیوی آپس میں محبت کی آواز میں بات کریں ۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے ستر ماؤ ں سے زیادہ محبت کر تے ہیں۔ باپ کی ذمہ داری ہے کہ غصے پر کنٹرول کرے۔

 قرآن کریم میں ارشاد ہے ، ''جو لوگ غصہ کھاتے ہیں (یعنی غصہ نہیں کرتے )،لوگوں کو معاف کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ایسے احسان کر نے والے بندوں سے محبت کرتا ہے ۔ ''

غور کیجئے معاف کرنے اور غصہ نہ کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے۔جو لوگ معاف نہیں کرتے اور غصہ کرتے ہیں —؟ جو غصہ کرتے ہیں ان لوگوں کے بارے میں خود سوچئے …! اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر بہت زیادہ غور کیجئے کہ جو لوگ غصہ نہیں کرتے غصے کو پی جاتے ہیں اللہ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے ۔ اگر — ؟

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.