Topics

خالی برنی


ایک گلی ہے جس کے دائیں طرف ایک موڑہے ،ہم ادھر سے آئے ہیں وہاں ایک مزار ہے اور ہم زینہ کے راستے نیچے اترتے ہیں وہاں ایک نورانی بزرگ کھڑے تھے وہ ہمیں اپنے آس پاس بلا رہے ہیں اور ہم ان کے بالکل قریب چلے جاتے ہیں انہوں نے ایک طرف بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔ ہم بہن بھائی بیٹھ گئے ان کے پاس پھولوں کا ایک گجرہ ہے اور اس میں سے چار پانچ لڑیاں نکال کر رکھ لیں اور باقی ہم کو دے دیا ہم لوگ وہاں سے آگئے۔

بھائی اپنے دوستوں میں چلے گئے اور میں ایک گھر میں گئی تو انہوں نے چینی نکال کر خالی بننے مجھ کو دے دی۔ میں باتھ روم گئی ہوں تو فلیش میں کافی غلاظت پڑی ہوئی نظر آئی دوسرے دن دیکھا کہ بہت بارش ہو رہی ہے اور ہر طرف پانی ہی پانی پڑا ہوا ہے۔

تعبیر: فلیش میں غلاظت اور خالی برنی اور بارش دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے اندر نقص ہے اور آپ لا اولاد میں علاج کے بعد اولاد ہونے کی توقع ہے ۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.