Topics

دانت دیکھنا


آسیہ، کراچی۔ خواب میں دیکھا کہ میرے دانت ٹوٹ گئے ہیں۔ پریشان ہوکر امی کے پاس جاتی ہوں تو وہ کہتی ہیں ڈاکٹر کے پاس جا ؤ  &دانت لگ جائیں گے۔

 

تعبیر: انشاء اللہ آپ کی عمر میں اضافہ ہوا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.