Topics
ش۔ر، کراچی: دکا ن کے باہر
کھڑا ہوں۔ ابو اندر ہیں۔ چور بائیک لے جاتے ہوئے میرے سیدھے ہاتھ پر گولی مارتے
ہیں۔ ابو سے کہا کہ گولی لگی ہے اسپتال لے جائیں تو انہوں نے توجہ نہیں دی۔ گھر
گیا کہ کوئی اسپتال لے جائے مگر کسی نے توجہ نہیں دی اور میں درد سے روتا رہا۔
آنکھ کھلی تو سیدھے ہاتھ میں درد تھا۔
تعبیر: اپنا ٹیسٹ کروائیں اور ایسی حرکت
سے دور رہیں جو صحت کو دیمک بن کر چاٹ جاتی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.