Topics
سیما، لانڈھی۔دیکھا کہ
حضرت قلندر بابا اولیاؒ ؒ ؒکامزار شریف ہری چادر سے ڈھکاہوا ہے قریب جاتی
ہوں تو رونے لگتی ہوں ۔قلندر بابا اولیاؒ ؒ
ؒ کی آواز آتی ہے کہ اللہ کی ذات پرکامل یقین رکھو انشاء اللہ تمہاری مراد
پوری ہوگی۔
تعبیر: حضرت قلندر بابا اولیاؒ ؒ ؒ اللہ کے دوست اور حال و قال میں اللہ کے حکم
کی تعمیل کرنے والے بندے ہیں۔ بندہ جب کسی سے دوستی کرتا ہے اگر وہ دوست کے رنگ میں
خود نہ رنگین ہوجائے تو دوستی پکی نہیں ہوتی۔ اگر دونوں ہم ذہن ہوجائیں تویک جان
دو قالب بن جاتے ہیں۔لاشعور نے آپ کی رہنمائی کی ہے کہ سلسلہ کے اسباق پورے کریں
مراقبہ میں کوتاہی نہ ہو، قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ بلاناغہ روزانہ پڑھیں ۔ اللہ
تعالیٰ ہم سب کو رسول اللہؐ کی تعلیمات پر
عمل کرنے کی توفیق دیں، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.