Topics

سانپ کی آواز


 عزیز الرحمن، کوٹ ادّو۔جنگل سے گزررہاہوں۔ سانپ کی آواز آئی جسے نظر انداز کردیتا ہوں۔ اچانک ایک سانپ درخت سے اترکر بائیں ران سے چمٹ جاتا ہے جسے ہٹانے کی کوشش کے دوران ایک اور سانپ میرے بائیں بازو پرکاٹ لیتا ہے جس کے بعد دونوں سانپ چلے گئے۔ مجھے چکر آنے لگتے ہیں، بڑی مشکل سے گھر تک پہنچا لیکن باہر گرگیا۔

 

تعبیر : اپنا معائنہ کرائیے کو ئی بیماری ہے ۔ آپ کو بتایا گیا ہے پر ہیز کے ساتھ علاج ہو نا چاہئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.