Topics

راستہ نہیں مل رہا

 ٹنڈو محمد خان: کچھ عرصے سے ایک جیسے خواب نظر آرہے ہیں کہ جہاں جانا چاہتا ہوں، وہاں پہنچ نہیں پاتا۔ کسی راستے، کمرے، گلی میں پھنس گیا ہوں، راستہ نہیں مل رہا۔ اگر ایک جگہ سے نکل آؤں تو دوسری جگہ پھنس جاتا ہوں۔ کم و بیش اسی نوعیت کے خواب ہیں۔

تعبیر: یہ دنیا غیب ظاہر غیب، آنے جانے اور مثبت منفی خیالات کی فلم ہے۔ دماغ میں ہر وقت ایک رَو چلتی ہے جس میں ذہن کے مطابق خیالات ہمہ وقت ظاہر اور غائب ہوتے ہیں ۔ ان میں زیادہ خیالات الوژن ہیں ۔

 ہر نماز کے بعد سورہ فاتحہ کی آیت ”اھدنا الصراط المستقیم “ پڑھ کر اپنے اوپر دم کیجئے۔ صبح ناشتے سے پہلے 30 ویں پارے کی ایک سورت ترجمے کے ساتھ پڑھ کر مشرق، مغرب، شمال، جنوب کی طرف چار پھونک ماریئے۔ طریقہ یہ ہے کہ ایک پھونک مشرق کی طرف ، دوسری پھونک مغرب کی طرف، تیسری شمال اور چوتھی پھونک جنوب کی طرف۔

 کھانوں میں نمک کم سے کم کھایئے بلکہ کچھ عرصے کے لئے نمک چھوڑ دیجئے ۔ بازار کے پسے ہوئے نمک سے گریز کیجئے۔ 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.