Topics

حضرت علی حیدر کرار ؓ


 محمد ہمایوں۔ کچھ آدمی بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ کون ہیں۔ آواز آتی ہے کہ یہ حیدر کرارؓ حضرت علیؓ ہیں۔ میں نے دیکھا کہ میں کمرے کے اوپر چڑھتا ہوں کہ مجھے ایک بھورا سانپ نظر آتا ہے جو ایک کھجور کے تنے سے لپٹا ہوا ہے۔ میں اس کو پتھر مارتا ہوں اور پھر نیچے چھلانگ لگا لیتا ہوں ۔وہ سانپ بھی نیچے آ گرتا ہے۔ میں اس کو پکڑ کر گھماتا ہوں اور اس کو اپنے پڑوسیوں کے گھر پھینکتا ہوں لیکن وہ دیوار سے ٹکرا کر میرے پیچھے بھاگتا ہے۔ میں نوکر کی کمرے میں جا کر چارپائی پر چڑھ جاتا ہوں ہم نوکر کو بلاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس کو نہیں مار سکتے یہ ہم کو کاٹ لے گا۔

 تعبیر: مذہبی معاملات میں بحث نہ کیا کریں اور نہ ہی کسی کے عقیدہ کو اپنے عقیدہ سے کمزور سمجھیں۔یہ بات اللہ جانتا ہے کہ کون سیدھے راستے پر ہے ۔کسی کے پاس کوئی سند نہیں ہے۔ ہرآدمی اللہ کے کرم کا محتاج ہے جو اس کو یقین کے ساتھ پکارتا ہے وہ اس کی پکار سنتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.