Topics

سانپ نے ٹانگ میں ڈس لیا


مجھے ہمیشہ سانپ نظر آتا ہے۔ ایک دفعہ میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے اور پھوپی کے گھر کی درمیانی دیوار گری ہوئی ہے ایک طرف سے اچانک سانپ آتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔والدہ صاحبہ نے سانپ کو دیکھتے ہی زور زور سے کہنا شروع کر دیا کہ تمہارے ماموں کے گھر سے سانپ آیا ہے ۔ یہ اسی کا سانپ ہے پھوپی کے گھر سے ہوتا ہوا ہمارے گھر آیا اور آتے ہی میری دائیں ٹانگ میں ڈس لیا اور بعد میں میرے بہنوئی کے ڈس لیا اور صحن میں ہوتا ہوا کمروں میں گھس گیا اور میری آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر : خاندان میں اختلاف ہے۔ بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔،ہر نماز کے بعدسو ۱۰۰ مرتبہ نصر مِن اللہِ وفتحٌ قریب پڑھ کر دعا کیا کریں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.