Topics

بچہ کی پیدائش کا خواب


ف ی م۔ رمضان المبارک کے مہینہ سے بچہ کی پیدائش کا خواب بار بار آرہا ہے۔ کبھی دیکھا بچہ پیدا ہواہے تو کبھی دودھ پلارہی ہوں اور کبھی اسے گود میں لیے ہوںوغیرہ وغیرہ۔ میری ایک بیٹی بھی خواب میں اپنے بھائی کودیکھ چکی ہے، وہ پوچھتی ہے اس کا نام کیا رکھنا ہے۔بیٹی نے جسے خواب میں دیکھا اس کی عمر وہی ہے جو میرے خوابوں میں ہوتی ہے۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ کی رحمت و عنایت سے خوشی کی خبر ہے۔ روزانہ فجر کی نماز کے بعد ایک دفعہ سورہ یوسف پڑھ کر پیٹ پر تین پھونکیں ماریں، جب تک اللہ تعالیٰ آپ کو خوشی دکھائے۔ بہت اچھا خواب ہے اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.