Topics

پیر کے پنجے کٹنا دیکھنا


ح ص،  کراچی۔ آفس کے ایک صاحب نے میرے پیر کے پچھلے حصہ پر کرسی ماری جس کا لوہا میرے پیروں کے ٹکڑے کردیتا ہے یعنی دونوں پیروں کے اگلے پنجے۔ خون بہنے کے ساتھ گوشت بھی نظر آرہا ہے۔ امی خون روکنے کے لیے پا ؤ ں کا ٹکڑا اٹھاکرپیر دھوتی ہیں اور کہتی ہیں نظر لگ گئی ہے۔میں زمین پر بیٹھ کر کہتی ہوں دونوں ٹکڑے پا ؤ ں سے جوڑ کر کپڑا باندھ دیں مجھے ہسپتال لے جائیں۔

 

تعبیر: پیر کے پنجے کٹنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایسی روش اختیار کی گئی ہے جو اخلاق کے قطعاً منافی ہے۔ بہت زیادہ احتیاط اور توبہ استغفار کی ضرورت ہے۔ اگر یہ روش ترک نہ کی گئی تو خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں۔

اس خواب میں غیبت کی نشاندہی بھی ہے۔ غیبت کے بارے میں رسول اللہؐ کا ارشاد ہے کہ غیبت کرنے والا آدمی جس کی غیبت کرتا ہے اس کا خون پیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ ہم سب کو برائیوں اور غیبت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.