Topics

پنکھے کا گرنا


شاہین شہناز: والد مرحوم کا دروازے کے بغیر ایک بڑا کمرا ہے۔ زمین کا فرش کچا ہے اور اس میں بِل جیسے سوراخ ہیں۔ کمرے کے وسط میں چارپائی پر ان کے لئے صاف ستھرا بستر ہے جس کے سرہانے چھوٹا پنکھا لگا ہے۔ وہ کمرے میں داخل ہوئے تو مجھے دیکھ کر فرمایا، آپ آئی ہوئی ہیں۔ میں نے عرض کیا، ابو جی!  پنکھا گرنے سے آپ زخمی ہوسکتے ہیں اور کمرے کا فرش کچا ہے جس کے سوراخوں سے سانپ نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے اطمینان سے جواب دیا، یہ پنکھا چارپائی کے ساتھ لگا ہوا ہے اور اس کی ٹھنڈی ہوا سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔ یہ میرا گھر ہے، یہاں سانپ نہیں نکلتے۔

 

تعبیر: خیالات سب کو آتے ہیں ۔ انتہا یہ ہے کہ جب آدمی سوجاتا ہے تو خواب میں بھی خیالات کا تسلسل جاری رہتا ہے۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ سے کوئی ایسا عمل سرزد ہوتا ہے جس کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ حقوق العباد کی ایک طویل فہرست ہے جو کتابوں میں درج ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کرکے  سفید کپڑے زیب تن کیجئے اورسورہ یوسف کی ابتدائی گیارہ آیتیں پڑھ کر کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر کروٹ سے لیٹئے اور سو جایئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست    2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.