Topics

بزرگ فرماتے ہیں گھربچوں کے نام کردو


ارم نوید، بن قاسم۔ شوہر ،میں اور بچے ایک بزرگ سے ملاقات کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کوئی خاتون آکر کہتی ہیں کہ آپ کو بزرگ بلارہے ہیں۔ میں کہتی ہوں ، ہم ہاتھ دھوکر آتے ہیں۔وہ کہتی ہیں، بزرگ ناراض ہوں گے۔ جلدی جلدی ہاتھ دھوکر کمرے میں جاتی ہوں،شوہر پہلے سے موجودہیں۔ بزرگ شوہرسے مشورہ کرتے ہیں کہ کیا کھانا چاہیے تو شوہر جو حکیم ہیں، کہتے ہیں آپ کو شہد اور سرکہ کھانا چاہیے۔ میں سوچتی ہوں، بزرگ کو تو پتہ ہے —بزرگ فرماتے ہیں، مشورہ کرنا چاہیے۔ جب نمازکا وقت ہواتو بزرگ جانے لگے ۔میں نے عرض کیا، آپ نے فرمایا تھا، گھربچوں کے نام کردو،ہم نے کردیا۔ دعا کیجئے ہمارا بھی گھر بن جائے، آپ ہمیں بہت عزیز ہیں اور ہماری خوشیاں آپ کے گرد گھوم رہی ہیں۔ بزرگ کچھ    پڑھ کردم کرتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ  میری ریڑھ کی ہڈی اور سر میں درد تھا جو اٹھنے کے بعد ختم ہوچکا تھا۔

 

تعبیر: خواب بجائے خود تعبیر ہے جس کی نشان دہی آپ نے کردی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.