Topics

گھرکے سامنے اسٹال


نام شائع نہ کریں، گلشن حدید۔ایک بزرگ ہمارے گھر کے قریب سے سودا خرید رہے ہیں۔ میں گھر کے سامنے اسٹال لگاکربیٹھی ہوں،ان کو دیکھ کر تلاوت کرنے لگتی ہوں۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم سمجھ کر پڑھو ،سب یاد ہوجائے گا، سب سمجھ جاؤ گی۔ میری بہن سے فرماتے ہیں کہ اس کو اندر لے جاؤ۔

 

تعبیر: آپ کو خواب میں ہدایت کی گئی ہے کہ قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ طریقہ یہ اختیار کریں کہ آپ کو چھوٹی چھوٹی جوسورتیں حفظ ہیںان کا ترجمہ یاد کریں۔ نماز میں جو کچھ رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے اس کا ترجمہ بھی یاد کریں۔ نمازپڑھتے وقت قرآن  کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ میں غوروفکر سے نماز میں دل لگے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ                 2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.