Topics
سدرہ کنول، بلدیہ۔ کئی دفعہ یہ خواب نظر آیا ہے کہ آسمان کا رنگ بدل گیا، بارش
کی طرح عذاب برسے گا اور صرف اچھے کام کرنے والے لوگ بچیں گے۔ امی بہت خوف زدہ ہیں
لیکن میں ہمت کرکے تمام بچوں کو گھر کے اندر لاتی ہوں۔ وہاں ایک پیارا بچہ ہوتا
ہے۔ بغور دیکھنے سے پتہ چلتا ہے یہ بچہ ان لوگوں میں شامل ہے جو عذاب سے محفوظ رہیں
گے۔ خیال آتا ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس بھیجا ہے تاکہ میں اس کی حفاظت کروں۔
پہلے سوچتی ہوں میں لڑکی ہوکر کیسے اسے منزل تک پہنچاؤں گی لیکن ہمت کرکے چلی جاتی
ہوں۔ کچھ دیر بعد امی کا فون آتا ہے۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ کے حضور التجا ہے کہ پوری قوم کو اصلاح احوال کی توفیق
عطافرمائے، بری باتوں، شیطانی وسوسوں اور اللہ کی مخلوق کو شر، فساد سے محفوظ
رکھے، آمین۔ آپ کے خواب کی یہی تعبیر ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.