Topics

نزع کا عالم


سلیمی ، لاہور۔ نامعلوم طریقہ پر میری پیشانی پر چوٹ لگی اور خون بہنے لگا۔ڈاکٹر نے ٹانکے لگائے اور مجھ سے آرام کرنے کے لئے کہا ۔ میرا چھوٹا بھائی میرے پاس بیٹھ کر مجھ سے ادھر ادھر کی باتیں کرتا ہے اور نہایت پھرتی سے میرے سر پر لوہے کی سلاخ مار کر بھاگ جاتا ہے ۔ اتنا خون بہتا ہے کہ میر ے اوپر نزع کا عالم طاری ہو جاتا ہے ۔ گھر والوں سے کہتی ہوں ابھی پہلے ٹانکے ہی مندیل نہیں ہوئے تھے کہ پھر سر پھٹ گیا ۔ اب میں زندہ نہ رہ سکوں گی ۔ یہ بھی بتا دیتی ہوں کہ یہ حرکت بھائی کی ہے اور اب سب کو اس سے ہو شیار رہنا چاہئے ۔ خدا حافظ کہتے ہوئے مرنے لگتی ہوں کہ ایک دم دورانِ خون تیز ہوجاتا ہے اور میں مرتے مرتے بچ جاتی ہوں ۔ غصہ اور جھنجھلاہٹ میں بار بار یہ الفاظ زبان سے نکلتے ہیں ’’کاش میں مرجاتی ‘‘۔

 تعبیر :  خلاف ِ طبیعت جو حالات پیش آئے ہیں ان کو صبر اور تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔ کم سے کم ایک سال تک نتائج کی منتظررہیئے۔انشاء اللہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ ( مارچ  78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.