Topics

کام نہیں کر سکتی


ثمرین شیخ، میرپورخاص: طبیعت کی خرابی کے باعث بھاری کام نہیں کرسکتی۔ چھوٹی بہن بھی مصروف ہے۔ ابو کپڑے دھوکر آئے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ بہن سے کہوں تھوڑے تھوڑے کرکے کپڑے دھولو مگر ابو سے نہیں کہنا۔ پھر ابو سے کہتی ہوں آپ نے اپنے کپڑے کیوں دھوئے تو وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس اور کپڑے نہیں ۔ میں الماری میں تلاش کرتی ہوں، کپڑے نہیں ملتے ۔ ابو میرے قریب لیٹ گئے۔ میں رونے لگی، وہ بھی رونے لگے۔ میں نے پوچھا، آپ کیوں رو رہے ہیں تو جواب ابو کے بجائے بہن نے دیا کہ یہ آپ کے لئے پریشان ہیں اور روتے ہیں کہ بیٹی خوش نہیں۔

 تعبیر: مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آسان ہوگئیں۔ آدمی کو حالات کے مطابق سمجھوتا کرنا چاہئے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہاتھ سے کسی نے تالی بجائی ہو۔ سوچنا چاہئے کہ اگر ہمارے رفیقِ سفر میں کمزوریاں ہیں تو ہمارے اندر کتنی کمزوریاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اعتدال کو پسند فرمایا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ ’’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘۔ اللہ ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ خوش رہو، خوش ہوکر کھاؤ پیو، اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر شکوک و شبہات کونظرانداز کردو ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.