Topics

گڑھے میں گرنا

ایم اے واحد منصوری ، کراچی ۔ خواب میں یہ دیکھنا کہ آپ پلنگ سے گر گئے ہیں یا کسی گڈھے میں گر گئے ہیں ۔ ذہنی خلفشار ظاہر کرتا ہے ۔ اس دماغی خلفشار کے نتیجے میں آدمی کے اوپر سستی اور کاہلی مسلط ہوجاتی ہے ۔ دماغی خلفشار سے نجات پانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ صبح بیدار ہوکر ورزش کیا کریں ۔ اور کسی کھلی جگہ کھڑے ہوکر لمبے لمبے سانس سے آکسیجنINHALE کریں ۔ اور منہ سے نکال دیں تاکہ دماغ کے اندر کام کرنے والے خلئے اپنی صحیح کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.