Topics

گوشت دیکھنا


ثانیہ صدیق۔ بھائی کے لئے لڑکی دیکھنے گئے تو ان کے باورچی خانہ میں بہت سارے لوگ ہیں۔ چھوٹا بھائی لڑکی دیکھنے کے لئے اندر آیا، لڑکی کے والد باہر ہیں۔ پھر دیکھا کہ کہیں جارہی ہوں تو وہ لڑکی یہ کہہ کر ساتھ چلتی ہے کہ میں آپ کے گھر جارہی ہوں۔ میں نے کہا، تمہارے ابو کو پتہ چل گیا تو؟ اس نے کہا، بہانہ کرلوں گی۔اب میں امی کے گھر باورچی خانہ میں ہوں جہاں ایک لاکھ کا صدقہ کا جانور ذبح ہوا ہے اور بہت گوشت ہے۔

 

 تعبیر: خواب کے اجزا ظاہر کرتے ہیں صفائی کم ہونے کی وجہ سے گھر میں خوشی کے بجائے اداسی کا عنصر زیادہ ہے۔ گوشت والا خواب بیماری کی علامت ہے، زیادہ امکان اندرونی بیماری کا ہے۔ آپ کے لئے مشورہ ہے کہ گھر میں صفائی اور کھلی ہوا کا اہتمام زیادہ ہونا چاہئے۔ خواب کے کردار میں اس بات کو بھی ظاہر کیا گیاہے کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط نہیں کی جاتی۔برتن دھونے میں اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا کہ پلیٹ کے اندر گہرائی میں میل رہ جاتا ہے۔غذا میں بطور خاص پرہیز کرنا ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.