Topics

لحاف گد ے

 

— ،میر پور خاص۔ عما رت نظر آئی جس کی چھت بڑی ہے مگر کریدنے سے اس میں سوراخ ہو سکتا ہے۔ وہاں ایک اللہ کے دوست اور کافی لوگ موجود ہیں۔ خیال آیاکہ عرس میں استعمال ہو نے والے لحاف گدوّں کودھوپ دینے کے لئے اس چھت پررکھتے ہیں۔ جب لوگ چلے گئے تو بہت ڈھونڈنے پر بھی میرے جوتے نہیں ملے ۔peach رنگ کی چھپکلی نظر آئی۔ پھر دیکھا کہ ایک عورت مجھے پریشان کررہی ہے جس کے اندر زہر بھرا ہوا ہے اور اتنا زہر ہے کہ اس کی آنکھوں سے قطروں کی صورت میں ٹپک رہا ہے ۔ اس عورت سے بچنے کے لئے تیز تیز چل رہی ہوں ۔

 

تعبیر : ذہنی یکسوئی نہیں ہے ۔ ہمہ وقت ادھر ادھر کے زائد خیالات کا ذہن میں ہجوم رہتا ہے ۔ خیالات ہمہ وقت آتے ہیں اور یہ دنیاوی زندگی کی علامت ہیں۔ اگر خیالات میں وہم اور الوژن ہو اور مقصد دنیاوی معاملات ہوں تو ایسے خواب کی تعبیر اچھی نہیں ہوتی ۔ اللہ کو یاد کرنا ، ذہنی یکسوئی کے ساتھ ضروری ہے جو آپ کے اندر نہیں ہے۔ کثرت سے یاحی یا قیوم پڑھیں ، نماز کی پابندی کر یں اور قرآن کریم جتنا آسانی سے پڑھ سکیں ترجمے کے ساتھ پڑھیں ۔ ادھر ادھر کی باتوں سے اجتناب کریں ۔ غیبت کے قریب نہ جائیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.