Topics

عمرہ


قرۃ العین، پشاور۔ائیر پورٹ پر اپنی دوست سے گلے مل رہی ہوں۔ وہ فرماتی ہیں، میں آپ کا انتظار کررہی تھی اچھا ہوا کہ آگئیں ۔ میں پوچھتی ہوں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں وہ فرماتی ہیں، ہم دونوں عمرہ کے لئے جارہے ہیں۔

 

تعبیر: انشاء اللہ عمرہ کی سعادت عطا ہوگی۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کے ساتھ یاحیی یاقیوم ایک تسبیح پڑھ لیاکریں۔ رات کو 300مرتبہ درود خضری پڑھیں اور بات کئے بغیر سوجائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.