Topics

کپڑے اور اسٹائل


حنا پرویز، سیالکوٹ۔ کسی جگہ سے خوف زدہ ہونے کی وجہ سے باہر بھاگتی ہوں۔ ایک بھیانک عورت گود میں بچہ لیے مجھے آواز دیتی اور نہ رکنے پر بددعائیں دینا شروع کردیتی ہے۔پھر دیکھا کہ شوہر کے تینوں بھائیوں کی شادی گھروالوں نے کرائی اور میرے علاوہ کسی کا بھی ولیمہ نہیں ہوایہاں تک کہ ان کی شادی کی خوشی محسوس نہیں ہورہی ۔جب میں نے ایک دلہن سے پوچھا کہ تمہاری شادی کیسے ہوئی تو وہ بولی، ان لوگوں کے کپڑے اور اسٹائل سے متاثر ہوگئے تھے ہم اور یہ تو اب معلوم ہوا کہ یہ لوگ جو نظر آتے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس سے پہلے کہ میں اسے تسلی دیتی وہ مجھے تسلی دے کرکہتی ہوئی گئی، تم پریشان نہ ہونا۔

 تعبیر: جو کچھ آپ نے دیکھا ہے وہ خود آپ کا اپنا ذاتی معاملہ ہے ۔ شادی کے بعد سسرال کا ماحول آپ کے مزاج کے مطابق نہیں ہے ۔ ہو سکتا ہے گھر میں تنقید زیادہ ہو اور گھر کا کام نا پسند ہو ، اس کے لئے یہ بھی ضروری نظر آتا ہے کہ شوہر تند مزاج ہیں ایسی حالت میں وہ اچھی زبان کا انتخاب نہیں کرتے جو ماحول کو خراب کرتی ہے ۔ آپ کے لئے مشورہ ہے آپ اپنے کام سے کام رکھئے ،دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کیجئے ۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا جو آپ کو حاصل ہیں شکر ادا کر یں ۔ نماز ، روزہ اور قرآن کریم کی تلاوت کو یقینی بنا ئیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.