Topics

انگوٹھی میں فیروزہ


خرم، لاہور۔ ایک مرحوم کو خواب میں دیکھا جو ہمارا محلہ دار تھااور لوگوں کے تنگ کرنے سے اس کے ہوش وحواس کھو گئے تھے۔ اس کی زندگی میں دوسروں کے ساتھ میں بھی اسے چھیڑتا تھا لیکن خواب میں دیکھا کہ مرحوم نے میرا بستہ چھین کر اسٹیشنری کا سامان پھینکااور قیمتی نگینہ والی انگوٹھی پہن لی۔ میں نے فوراً اس کے ہاتھ سے بیگ واپس لیا اور کاپی، قلم وغیرہ واپس رکھے۔ اس کے بعد بڑی مشکل سے اس کی انگلی سے اپنی انگوٹھی نکالنے میں کام یا ب ہوسکا۔ سکون کا سانس ابھی اندر ہی تھا کہ نظر آیا اس نے ایک اور انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔ میں حیرانی کے عالم سے جلد باہر آگیا اور دوسری انگوٹھی بھی اس کے پاس نہ رہ سکی۔ دونوں انگوٹھیوں کو اپنے بستہ کے ساتھ لے کر چل دیا۔

 

 

تعبیر: یہ خواب ان خوش فہمیوں سے بھرا ہوا ہے جوآپ نے اپنے مستقبل کے ارادوں سے باندھی ہوئی ہیں۔ جب کہ لاشعور کی نظر میں یہ ارادے کم زور اور ناپائیدار ہیں جن پر کوشش کرنے سے آپ کو خواب میں منع کیا گیا ہے۔ بہتر ہے کہ لاشعور کی ہدایت پر عمل کیاجائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.