Topics

حضرت محمد ؐ نے ایک گاڑی بھجوائی ہے


بابو فضل حیات، سوات۔ والدہ کے ساتھ عمرہ کرکے گھر پہنچاتو رات میں خواب دیکھا کہ حضرت محمد مصطفی ؐ نے ایک گاڑی بھجوائی ہے اور فرماتے ہیں میں آپ دونوں کو جنت میں لے کر جارہا ہوں۔

 

تعبیر: آپ کو مبارک ہو۔ خواب نہایت سعید اور مبارک ہے۔ یہ سعادت درود شریف پڑھنے کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

''اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو ۔''     (الاحزاب:٥٦)

آپ سے درخواست ہے عالمِ اسلام کے لئے     اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ کے محبوبؐ  کی پیروی کرنے کی پورے عالمِ اسلام کو توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                 2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.