Topics

کمر کا گوشت اتارنا


میں نے خواب میں دیکھا کہ گھر میں ایک تقریب ہونے والی ہے ۔ گھر میں گوشت نہیں ہے اسی وجہ سے میری سب سے بڑی بہن کی لڑکی جو کہ نو دس سال کی ہے اس کو ذبح کر نے کا ارادہ ہوا ۔ یہ میری بہن نے خود کیا لیکن آپ کو ایک بات بتا دوں کہ گھر میں سوائے میرےاور میری بڑی بہن اور بھابھی کے علاوہ کوئی بھی نہیں ہے ۔ میں اپنی بھانجی کو لٹا کے سب سے پہلے اس کی کمر کا گوشت اتارتی ہوں ۔ کمر کے گوشت کی تین تہیں ہیں ۔ میں تینوں کاٹ لیتی ہوں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میری بھانجی گوشت کٹنے کے باوجود زندہ تھی اور وہ بات چیت کر رہی تھی ۔ میں اسی حال میں اپنی باجی کے پاس جاتی ہوں جو باورچی خانے میں بیٹھی مسالہ بھون رہی تھیں ۔ میں وہاں جاکر خوب زور زور سے رونے لگتی ہوں تو بہن کہتی ہیں کہ دیکھا اپنی بھانجیوں سے کتنی محبت کرتی ہے اور میری باجی ہنس رہی ہیں ۔ میں جب دوسری بار کمرے میں جاتی ہوں تو میری بھانجی اٹھ کر بیٹھی ہوتی ہے ۔ میں اسے لٹا دیتی ہوں اور اس کے بازو کاٹنے کا ارادہ رکھتی ہوں لیکن اتنی دیر میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

 تعبیر: غلط قسم کی سہیلیوں سے ربط ضبط ختم کر دیجئے ۔ ورنہ آپ شادی کے قابل نہیں رہیں گی ۔مرد ذات میں آپ کے لئے کشش نہیں رہے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط ِ مستقیم عطا کریں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.