Topics

بزرگ کو برتن دھوتے دیکھنا


علی رضا، حیدرآباد۔ روشن چہرہ ایک بزرگ برتن دھورہے ہیں ۔ عرض کیا میں بھی آپ کے ساتھ برتن دھو ؤ ں گا اورآلتی پالتی مار کر ان کے سامنے بیٹھ گیا ۔

 

تعبیر: خواب کی الگ الگ قسمیں ہیں۔ خواب ایسی کیفیت ہے جس میں اللہ کی مخلوق شریک ہے، مطلب یہ ہے کہ آدمیوں کی طرح حیوانات بھی خواب دیکھتے ہیں۔خواب اور تعبیر علم لدنی کا ایک باب ہے اس کی مثال حضرت ابراہیم ؑ  خلیل اللہ کا خواب، حضرت یوسف ؑ کا خواب، جیل میں دو قیدیوں کے خواب، بادشاہ مصر کا خواب، اولیاء اللہ کے خواب۔ اس مختصر تشریح سے وضاحت ہوتی ہے کہ خواب ایسی کیفیت ہے جس میں احتیاطی تدابیر اور مستقبل کا انکشاف ہوتا ہے۔

زندگی کا تجزیہ کیا جائے تو زندگی خیال کی بیلٹ (Belt) پر شب و روز  رواں دواں ہے ۔ کوئی لمحہ ایسا نہیں ہوتا جس میں حرکت نہ ہو&زندگی موت سے پہلے کی ہو یا موت کے بعد کی۔بیداری بھی خیال پر قائم ہے اور نیند کی حالت بھی۔ نیند میں جو کچھ دیکھا جاتا ہے وہ خواب ہے۔ خواب کی قسمیں ہیں رویائے صادقہ، رویائے کاذبہ وغیرہ۔ اس علم کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخصوص امتی بزرگان عظام کو سکھایا جاتا ہے۔آپ نے جوخواب دیکھا ہے کسی حادثہ سے متعلق ہے بزرگ کو دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ احتیاطی تدابیر یعنی پرہیز آپ کے مزاج میں نہیں ہے۔ صفائی، پرہیز اور پابندی سے علاج کرایا جائے تو انشاء اللہ شفا ہوگی۔ میرے خیال میں فزیو تھراپی زیادہ مناسب علاج ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.