Topics

دودھ میں ملاوٹ


حسیب رضا، سیالکوٹ۔ خواب میں دیکھا کہ مراقبہ ہال کے کسی پروگرام میں کچھ کام کررہا ہوں۔ ایک بزرگ تشریف لائے جن سے لوگوں نے سلام دعا کی۔ جب میں قریب گیا تو انہوں نے فرمایا، گھر میں جو دودھ استعمال ہوتا ہے وہ اچھا استعمال کیا کرو۔

 تعبیر : خواب میں آپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادھر ادھر کی غیر ضروری باتیں کر نا ملا وٹ ہے ۔ اس ملا وٹ سے آدمی کا ضمیر بہت زیادہ متا ثر ہو تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں سب کچھ، اللہ کی نعمتیں ہوتے ہو ئے بھی آدمی پریشان ہے۔ دودھ صاف ستھری ایسی غذا ہے کہ جس سے آدمی کی بنیاد مضبوط ہو تی ہے ۔ دودھ میں یعنی طرز فکر اور عمل میں ملا وٹ ہو تو بنیاد یعنی صراط مستقیم سے دور کر دیتی ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.