Topics

من عرف نفسہٗ فقد عرف ربّہٗ‘‘


ڈاکٹر فضل الدین اجمیری (مؤلف) دعوت القرآن ، کراچی ۔ خواب میں دیکھا کہ کوئی صاحب فرما رہے ہیں’’ من عرف نفسہٗ فقد عرف ربّہٗ‘‘ کے معانی اور مطالب پر غور کیا کرو توفکرِ دین دنیا سے بے نیاز ہو جاؤ گے۔ اپنے پلے کچھ نہ پڑا ۔آپ عام فہم قابلِ عمل طریقہ سے سمجھائیں ۔

 تعبیر: خود کو پہچان لیں سب کچھ سمجھ میں آجائے گا۔ مجھ کو پہچاننے سے مراد یہ ہے کہ اپنے اندر موجود اس صلاحیت کو بیدار کر لیا جائے جو انسان کے اوپر سے ٹائم اسپیس کی گرفت کو توڑ دیتی ہے ۔اور بندہ اس عالمِ قید و بند سے آزاد ہو کر عرش بریں کا بھی مشاہدہ کرنے لگتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.