Topics

دفتر میں کام کررہا ہوں


نورالحسن، کراچی۔ گزشتہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک دفتر میں بیٹھا ہوا کام کر رہا ہوں ۔ اگرچہ میرا تقرر نہیں ہوا لیکن منتظم کے کہنے پر کہ میرا تقررہو جائے گا میں نے پیشگی کام شروع کر دیا۔ اور میں انہماک سے تقرر کے وعدہ پر دفتر میں کام کر رہا ہوں ۔

  تعبیر: اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو تلاشِ روزگار میں کامیابی حاصل ہو گی ۔ شروع میں کم معاوضہ قبول کر لیجئے۔ آگے چل کر زیادہ معاوضہ ملنے کی توقع ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.