Topics

سدابہار کی چند پتیاّں مجھے دیں


غ ۔ پ، شہر کا نام نہیں لکھا: چند لوگوں کے ساتھ ایک اسکول میں ہوں۔ وہاں اعلان ہوا کہ ایک بزرگ تشریف لا رہے ہیں۔ ہم سیڑھیوں پر جگہ بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں کہ ان کو بآسانی دیکھ سکیں۔ بزرگ راہ داری میں کرسی پر تشریف فرما ہیں ۔ چندآدمی ان کے ہمراہ ہیں ۔ خیال آیا کہ اللہ کے دوستوں کو دیکھنا بھی سعادت ہے۔ بزرگ نے قریب رکھے ہوئے گملے میں سے سدابہار کی چند پتیاّں مجھے دیں اور فرمایا کھالو ۔ پھر وہ چلے جاتے ہیں۔

 تعبیر:بزرگ کا فرمان ہے کہ موجودہ بیماری کا علاج کیا جائے۔ علاج خاتم النبیین حضورپاکؐ کی سنت ہے۔ اﷲتعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے، آمین۔ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں بھی اس کا علاج لکھا ہوا ہےلیکن ساتھ ساتھ ڈاکٹری علاج بھی ضروری ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.